مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: اسکولوں میں صبح کی اسمبلی میں بھارتی ترانہ لازمی قرار دے دیا گیا

iiojk school

سرینگر:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی قابض انتظامیہ نے تمام اسکولوں میں صبح کی اسمبلی میں بھارتی ترانے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھارتی قابض انتظامیہ کی ہدایات پر پورے مقبوضہ علاقے کے تمام اسکولوں کو صبح کی اسمبلی کا آغاز بھارتی ترانے سے کرنے کاحکم جاری کیا ہے ۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صبح کی اسمبلی پروٹوکول کے مطابق بھارتی ترانے سے شروع ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ صبح کی اسمبلی طلبہ میں اتحاد اور نظم و ضبط کا احساس پیدا کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔لہذا کشمیری طلبہ میں بھارت کیلئے جذبات ابھارنے کیلئے انہیں مارننگ اسمبلی میں بھارتی ترانا پڑھنے کیلئے مجبور کیاجارہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button