انسانی حقوق

سعادت پارٹی کے چیئرمین کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اظہارتشویش

9d9df52a-dca0-4452-9f57-b61cac3c270aانقرہ12اگست(کے ایم ایس) ترکیہ میں سعادت پارٹی کے چیئرمین تیمل کارامولو اوغلو نے 5اگست 2019کو دفعہ370اور 35Aکی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر کاز کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیاہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تیمل کارامولو اوغلو نے پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر ایک کشمیر ی وفد سے ملاقات کے دوران ان سے بھرپوریکجہتی کا اظہارکیا۔آزاد جموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں کشمیری وفد نے کارامولو اوغلوکو خطے کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا اور تنازعہ کشمیر کے فوری حل کے لئے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، حریت رہنما الطاف احمد بٹ، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن عبدالرشید ترابی اور کشمیر ڈائسپورا کولیشن کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر مبین شاہ شامل تھے ۔ کارامولو اوغلو نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ 76سال قبل اقوام متحدہ کے اس فیصلے کے باوجود کہ کشمیر کے مستقبل کا تعین کشمیری کریں گے، بھارت نے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا۔ وفد نے ترک ارکان پارلیمنٹ اور قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ اسلامی تعاون تنظیم کو اس بات پر قائل کریں کہ وہ5اگست 2019کے یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے کے لیے بھارت پردبائو ڈالے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button