پاکستان
کشمیر80لاکھ افراد کا مسئلہ ہے جو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں رہتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
اسلام آباد14اگست(کے ایم ایس)پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ صرف علاقائی سیاست کا نہیں بلکہ ایک کھلی جیل میں رہنے والے 80لاکھ افراد کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے یہ بات ایک بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔چونکہ کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے لڑ رہے ہیں، کاکڑ نے جن کا تعلق بلوچستان سے ہے، کہا کہ تاریخ نے پاکستان میں شامل ہونے کے بلوچستان کے فیصلے کو درست ثابت ہے جہاں اس کے سیاسی اور معاشی حقوق اور نمائندگی کوتحفظ دیا گیاہے۔قبل ازیں نگراں وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایک ٹویٹ میں انہوں نے اسے پاکستانی عوام کی خدمت کا موقع قرار دیا تھا۔