پاکستان

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی حمایت جاری رکھے گا،وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ

پاکستان تنازعہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہے گا، نگران وزیر اعظمپاکستان تنازعہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہے گا، نگران وزیر اعظمPM Kakardاسلام آباد:
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اسلام آبادمیں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چوہدری انوار الحق نے نگران وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دی۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر آزاد کشمیر میں توانائی، آبی ذخائر، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کے دیرینہ مسائل کے حل پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اورکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گا۔ملاقات میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر دائود محمد باریچ بھی موجود تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button