پاکستان

کشمیری عوام سفاک قابض افواج کے چنگل سے آزادی حاصل کرلیں گے: آرمی چیف

 

COASراولپنڈی14اگست(کے ایم ایس)بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے امید ظاہر کی ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام سفاک قابض افواج کے چنگل سے آزادی حاصل کر لیں گے۔
پیر کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے کشمیری بھائیوں سے کہوں گا کہ انشا اللہ آپ بھی حق خودارادیت اورجدوجہدآزادی کے ذریعے سفاک قابض افواج کے چنگل سے آزاد ہوں گے جس طرح76 سال قبل ہم نے اپنی آزادی حاصل کی تھی۔انہوں نے کہاکہ مواصلاتی بندشوں، طاقت کے بے دریغ استعمال اور مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کرنے کے باوجود کوئی بھی مذموم منصوبہ کشمیری عوام کے عزم کو توڑ نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو سمجھنا چاہیے کہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اپنے عروج پر ہے اور جغرافیائی سیاسی ضرورت کے لئے آزادی اور حق خود ارادیت سے انکار کیا جا رہا ہے۔ میں تمام کشمیریوں کو مسلح افواج اور پاکستانی قوم کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کا اعادہ کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی بھارت نے کبھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا اور وہ علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، ہم نے آزادی ایک عظیم جدوجہد کے بعد حاصل کی اور ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کو ہمارے روایتی حریف کی طرف جسے ایک بڑی طاقت ہونے کازعم ہے اور ہندوتوا نظریے کے تحت قوم پرستی میں اندھا ہو چکا ہے، خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کبھی کسی جارحانہ عزائم سے مرعوب نہیں ہوں گے اور نہ ہی خطہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان اس طرح کی دشمنی کا متحمل ہو سکتا ہے۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اظہار پر چاک وچوبند جوانوں کو سراہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button