پاکستان

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی او ر اخلاقی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے: صدر عارف علوی

اسلام آباد25اکتوبر(کے ایم ایس )صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، سفارتی او ر اخلاقی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔
ڈاکٹرعارف علوی نے آج(منگل کو)باغ آزاد جموں و کشمیر میں فضائی کمپنی کشمیر ائیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری اور اداروںپر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں و کشمیرکے عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار اداکریں۔انہوںنے خطے میں سیاحت کے فروغ کے لئے آزاد جموں و کشمیر میں کمرشل ہیلی کاپٹرسروس کا بھی اجراء کیا۔انہوں نے آزاد جموں و کشمیر میں سیاحتی شعبے کے استحکام کیلئے نجی شعبے کے آگے آنے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر نے کہا آزاد کشمیر کی حکومت بھی ماحول دوست سیاحت کے فروغ کیلئے آگے آئے اور نجی شعبے کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پالیسیاں بنائے۔انہو ںنے سیاحتی شعبے میں نوجوان خصوصا خواتین کوتکنیکی اور پیشہ وارانہ سہولیات کی فراہمی پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔آزا د کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button