پاکستان

پاکستان کا کشمیریوں ،فلسطینیوں کی دلیرانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

Jaleel abbad jeelaniاسلام آباد:
پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر اور فلسطین کے محکوم عوام کی دلیرانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عز م کا اعادہ کیا ہے۔
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے آج انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کے لوگوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض طاقتیں انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کر تے ہوئے کشمیریوں ، فلسطینیوں پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہیں لیکن وہ ان کی خواہشات کو کبھی نہیں دبا سکتیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سول سوسائٹی، میڈیا اور قانونی ادارے تمام شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کے حوالے سے حکومت کے متزلزل عزم کو تقویت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری اور فلسطینی عوام کی دلیرانہ مزاحمت اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button