مقبوضہ کشمیر : 9کشمیری کالے قانون کے تحت جموں کی جیلوں میں منتقل
سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیان میں کم سے کم نو کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں جموں کی پونچھ ، راجوری اور کٹھوعہ جیلوں میں منتقل کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شوپیاں نے ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نو افراد پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا۔ ان میں سے تین کشمیریوں سمیر احمد ملہ ،مزمل احمد ڈار اور محمد اقبال گنائی کو ڈسٹرکٹ جیل راجوری منتقل کیاگیا ہے۔ سجاد احمد بٹ اور رئوف احمد بٹ کو ڈسٹرکٹ جیل پونچھ جبکہ جنید ہارون ، وسیم احمد گنائی ، عرفان احمد اور جہانگیر احمد ملک کو کٹھوعہ جیل منتقل کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ وادی کشمیرمیں شہریوں کی حالیہ ہلاکتوں کے بعد بڑی تعداد میں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔