مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:انسانی حقوق کے علمبردار احسن اونتو پر بھارتی فورسز کے تشدد کی مذمت

اسلام آباد21 اکتوبر (کے ایم ایس)
کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی اور پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیراحمد غزالی نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کے علمبردار محمد احسن اونتو پر تشدد کی مذمت کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الطاف حسین وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت اور کشمیر عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو کے بے مثال کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہاکہ احسن اونتو کو ماضی میں بھی ان کی انسانی حقوق کی سرگرمیوں پرمتعدد بار ظلم و تشدد اور گرفتاریوں کا نشانہ بنایا جاچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ مقبوضہ علاقے کی جرات مند اور بہادر آوازوں میں سے ایک ہیں جنہیں کشمیریوں کے حقوق کے حق میں آواز بلند کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ الطاف حسین وانی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے مظالم ک اسخت نوٹس لیں۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی حکومت جموں وکشمیر میں ہر اختلافی آواز کو خاموش کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
ادھر پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں مقبوضہ کشمیرمیںآزادی اور انصاف کے لیے اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرنے کے لیے طاقت کاوحشیانہ استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کے معروف کارکن احسن اونتوکوتشددکا نشانہ بنانا ایک گھنائونا جرم ہے اور عالمی برادری مقبوضہ علاقے میں نسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے ۔
واضح رہے کہ محمد احسن اونتو کو 19اکتوبر کو بھارتی سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے اس وقت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جب وہ ضلع بارہمولہ میں رفیع آباد کے علاقے وتر گام جارہے تھے۔اس سے قبل احسن اونتو کواقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48اجلاس کے موقع پر ایک ویب نار میں شرکت کرنے پر نامعلوم فون نمبروں سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button