مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:ہائی کورٹ کی طرف سے ایک کشمیری کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم
سرینگر10مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ایک کشمیری کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو اسے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس سنجے دھر نے قیصر احمد بیگ کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو اسے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا ۔ قیصر پر گزشتہ سال 19اکتوبر کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے کالا قانون نافذ کیاتھا۔ عدالت کاکہناتھا کہ مجاز حکام نے کشمیری شہری پر کالا قانون لاگو کرتے ہوئے شواہد کو درست طورپر مدنظر نہیں رکھا ۔ عدالت نے قابض انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اگر قیصر کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے فوری رہاکیاجائے۔