کشمیری تارکین وطن

کشمیر کی آزادی ، جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مضبوط و مستحکم پاکستان ناگزیر ہے،سردار طاہر تبسم

 

WhatsApp Image 2023-08-19 at 10.06.55 AMوالسال (برطانیہ) 19 اگست (کے ایم ایس) تھنک ٹینک ”انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ “(آئی این ایس پی اے ڈی ) کے صدر سردار محمدطاہر تبسم نے کہا ہے کہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی اور جنوبی ایشیا میں امن کا ضامن ہے۔

سردار محمد طاہر تبسم نے میٹروپولیٹن کونسل آف والسال برطانیہ میں اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل نہ کیا گیا تو دو ایٹمی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور ترقی کے لیے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینا بہت ضروری ہے۔

سردار طاہر تبسم نے کہا کہ کشمیری چھہتر برس سے بھارتی جبر کے سامنے پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہیں اور مشکل وقت میں بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں ، کشمیری عوام نے کبھی کمزوری نہیں دکھائی اور پوری قوت اور حوصلے سے لڑ رہے ہیں جو قابل تعریف ہے اور ہم حریت قیادت اور کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی مسائل ہیں، لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، حالات جلد بہتر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ بھر میں منتخب ہونے والے پاکستانی اور کشمیری کونسلرز کمیونٹی کی خدمت کے ساتھ ساتھ پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور کشمیر کی آزادی کے لیے کردار ادا کریں۔

تقریب کا اہتمام لیبر گروپ کے رہنما کونسلر عارف نواز اور لیبر گروپ کے ڈپٹی لیڈر کونسلر خضر حسین قادری نے کیا تھا۔تقریب میں کشمیری رہنما عبدالخالق قادری ، چوہدری امجد حسین ایڈووکیٹ ، راجہ شوکت علی، افراہیم تبسم، مرتضیٰ مظہر قادری، ممتاز صحافی عرفان احمد فراز اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے عارف نواز، خضر حسین قادری، عبدالخالق قادری، چوہدری امجد حسین ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button