مقبوضہ جموں و کشمیر

موہن بھاگوت کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت آر ایس ایس کی ہدایات پر عمل کریگا، پروفیسر سوز


سرینگر22اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سابق بھارتی وزیر اور کانگریس پارٹی کے رہنماء پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کا بیان جس میں انہوں نے پارٹی کارکنوں کو کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کیلئے کوششیں کرنے کی ہدایت کی ہے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس کی کشمیر بارے کسی بھی تجویز پر پوری طرح عمل کرے گی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پروفیسر سوز نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ دفعہ 370کی منسوخی سے مسئلہ کشمیر مکمل طورپر حل نہیں ہو اہے اور اب بھی کشمیریوں کا ایک حصہ بھارت سے آزادی چاہتا ہے اور بھارتی سوسائٹی کو اس طبقے کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ پروفیسر سوز نے کہاکہ موہن بھاگوت کو کشمیریوں سے کچھ نہیں کہنا ہے کیونکہ اس کی سوچ کے مطابق کشمیر کے لوگ قانونی باتیں(ٹیکنیکل سوالات)کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھاگوت کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس کی کشمیر بارے تجویز پر عمل کرے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button