بھارت

بی جے پی مذہب کے نام پر عوام کو گمراہ کررہی ہے ، سماج وادی پارٹی

Akhilesh Yadavلکھنو26 اگست (کے ایم ایس)بھارت میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی مذہب کے نام پر عوام کو گمراہ کررہی ہے اور اس نے لوگوں سے صرف جھوٹے وعدے کیے ہیں۔

اکھلیش یادو نے ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بی جے پی نے عوام کو صرف مسائل او ر مصائب دیے ہیں ۔ یہ حکومت مہنگائی کی مخالف کرنے پر دکانداروں کو جیل بھیج رہی ہے، بی جے پی جمہوریت مخالف ہے جو لوگوں کے جمہوری حقوق پامال کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آخر بی جے پی کب تک عوام کو گمراہ کرتی رہے گی ۔ انہوںنے کہا کہ منی پور میں خواتین اور بیٹیوں کے ساتھ انتہائی شرمناک واقعات پیش آئے ہیں ، بی جے پی نے خواتین کو تحفظ نہیں دیا۔ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کا اتحاد”انڈیا“لوک سبھا“ انتخابات میں بی جے پی کا بھر پور مقابلہ کرے گا اور اسے ضرور شکست دے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button