بھارت

بی جے پی ناموں کی تبدیلی کے بجائے مہنگائی پر قابو پانے پر توجہ دے،حزب اختلاف

نئی دلی 29جنوری(کے ایم ایس)بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشان بناتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کو مختلف تاریخی مقامات کے نام تبدیل کرنے کے بجائے بے روزگار ی کے خاتمے اور مہنگائی پر قابو پانے پر توجہ دینی چاہیے۔
بھارتی ایوان بالا راجہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے پارلیمانی رہنما ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بی جے پی اب ایڈن گاڑن کلکتہ کا نام بھی بدل دے اور اسے مودی گارڈن کا نام دے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت کو چاہیے کہ وہ ملازمتوں کی تخلیق، مہنگائی پر قابو پانے اور ملک کے قیمتی وسائل کا تحفظ کرنے پر توجہ مرکوز کرے ۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)کے جنرل سیکرٹری ڈی راجہ نے کہا کہ ناموں کی تبدیلی کا سلسلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ یہ کب ختم ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ آر ایس ایس کا ایجنڈہ بھارتی تاریخ کو دوبارہ تحریر کرنا اور قوم پرستی کی نئی تعریف کرنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں کو اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اور سیکولر اور جمہوری بھارت کی حفاظت کرنی چاہیے۔
کانگریس کے رکن راجیہ سبھا عمران پرتاب نے ظنزیہ انداز میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو فوری راحت پہنچانے کیلئے راشٹر پتی بھون ( صدارتی ہاﺅ س )کے مغل گارڈن کانام بدل کر امرت ادیان رکھ دیا ہے۔
بی جے پی حکومت کی فسطائی بھارتی حکومت نے مسلم ناموں سے منسوب تاریخی عمارتوں ، مقامات کے نام تبدیل کا مذموم سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرکی بی جے پی حکومت نے دو روز قبل دارلحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقے میں شیر میسور ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب ایک باغ کا نام بدلنے کا حکم دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button