گرفتاریاں

مقبوضہ جموں وکشمیر:ریاسی میں کالے قانون کے تحت نوجوان گرفتار

arrest-generic_650x400_71463458726جموں26اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے ہفتے کے روز ضلع ریاسی میں ایک 25سالہ نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت مختار احمد کے نام ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے چسانہ کا رہائشی ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ نوجوان کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں کئی مقدمے درج ہیں۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ قدم سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس امیت گپتا کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے۔ پبلک سیفٹی ایکٹ ایک کالا قانون ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو دو سال تک بغیر کسی الزام یا مقدمے کے  نظربند رکھا جاسکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button