مقبوضہ جموں و کشمیر

کالے قانون ”پی ایس اے“ کے تحت نظر بند26کشمیریوں کو آگرہ جیل منتقل کیا گیا

سرینگر 22اکتوبر ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںوادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے رواں ماہ گرفتار کیے گئے 26کشمیریوں کو بھارتی ریاست اترپردیش کی آگرہ جیل میں منتقل کر دیا گیا۔ گرفتاری کے بعد ان پر کالا قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ“ ( پی ایس اے) لاگو کیا گیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خبر رسا ں ادارے ”کشمیر ڈاٹ کام “(کے ڈی سی)نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکام نے علاقے کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک حکمنانے کے تحت چھبیس نظر بندوں کو مقبوضہ وادی سے باہر منتقل کر دیا ہے ۔یہ تمام لوگ گزشتہ کچھ روز سے مقبوضہ وادی کی مختلف جیلوں میں نظر بند تھے۔ آگرہ جیل منتقل کیے جانے والو ں میں چھ سرینگر، پانچ بانڈی پورہ، پانچ پلوامہ، چار بڈگام ، تین بارہمولہ ، ایک اسلام آباد جبکہ دو شوپیاں کے رہائشی ہیں۔
یاد رہے کہ 19اکتوبر کو کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظر بند 22کشمیریوں کو مقبوضہ وادی سے آگرہ جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button