مقبوضہ جموں و کشمیر

کوٹ بھلوال جیل میں گولی لگنے سے سی آر پی ایف اہلکارکی موت

جموں : بھارتی پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل اتوار کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں پراسرار طورپر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ سی آرپی ایف اہلکار کی شناخت راکیش کمار کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جھنجھونو کے علاقے مکند گڑھ کا رہائشی تھا۔وہ چھٹی کے بعد حال ہی میں دوبارہ ڈیوٹی پر آیاتھا۔ پولیس نے بتایاکہ آج صبح گولی چلنے کی آواز سن کر فوسز اہلکار چوکس ہوگئے اور اپنی بیرکوں سے باہر نکل آگئے۔ انہوں نے مذکورہ اہلکارکو ہائی سیکورٹی جیل کے مرکزی دروازے پر خون میں لت پت پایا اور اس کی سروس رائفل اس کے قریب ہی پڑی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے خودکشی کا شبہ ہوتا ہے تاہم اصل وجہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button