مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: ہائیکورٹ نے تین افراد پر لاگو کالا قانون”پی ایس اے“کالعدم قرار دیدیا
سرینگر 02 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت تین افراد کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی ہے۔
عدالت نے ریاض احمد بٹ، عاقب اشرف میر اور مشتاق احمد گنائی کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کی۔ریاض احمد بٹ کو 17 اکتوبر 2021 کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد ،عاقب اشرف میر کو 17 جون 2020 کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہمولہ جبکہ مشتاق احمد گنائی کو 19 اکتوبر 2021 کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کے جاری کردہ احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔