انسانی حقوق

مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی

unnamed (1)سرینگر31 اگست (کے ایم ایس)

سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی نے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت کی ضرورت ہے کیونکہ اس مسئلے کیوجہ سے علاقائی اور عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ مودی حکومت اپنے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کوئی پرواہ نہیں لہذا ضرورت اس امرکی ہے کہ عالمی ادارہ نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کا نوٹس لے اور جموںوکشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوںپر عملدرآمد یقینی بنائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button