انسانی حقوق

مودی حکومت نے کشمیریوں سے زندہ رہنے سمیت تمام حقوق چھین لئے ہیں

اسلام آباد 22فروری (کے ایم ایس)
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیریوں سے زندہ رہنے سمیت ہر حق چھین لیا ہے جس کی وجہ سے بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ایسا ماحول پیداہوگیا ہے کہ ہر کوئی مقبوضہ علاقے میں گھٹن محسوس کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تجزیہ کاروں اور سیاسی ماہرین نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں جاری خوف و دہشت کے ماحول میں کشمیریوں کی زندگی، عزت اور آزادی سفاک بھارتی فوجیوں کے رحم و کرم پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے ہاتھوں کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، جبری گرفتاریاں اور انہیں ظلم وتشدد کا نشانہ بنانا روزکا معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت جموں و کشمیر میں کالے قانون کے تحت اسکے جبری اور وحشیانہ اقدامات کو چیلنج کرنے والی تمام اختلافی آوازوں کو دبا رہی ہے۔تجزیہ کاروں اور سیاسی ماہرین نے زور دیا کہ ظالم مودی اور اس کے آلہ کار وںکو کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پامال کرنے پر جواب دہ ٹھہرایاجانا چاہیے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مقبوضہ کشمیرکی موجودہ سنگین صورتحال پر دنیا کی خاموشی سے بھارت کو منظم طریقے سے کشمیریوںپر اپنا ظلم و جبر جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button