مقبوضہ جموں و کشمیر

مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی حالت زار پر اظہارتشویش

logoسرینگر03ستمبر(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں خواجہ فردوس، سید بشیر اندرابی اور محمد شفیع لون نے بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ مودی کی حکومت کشمیری حریت رہنمائوں کو تحریک آزادی سے دوررکھنے کے لیے غیر قانونی اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنمائوں کو اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے پر غیر قانونی طور پر گرفتار اور نظربند کیا گیا ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری رہنمائوں اورکارکنوں  کی حالت زار کا نوٹس لے اور ان کی فوری رہائی میں اپنا کرداراداکرے۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے بے گناہ لوگوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنم لینے والے انسانی المیے کو رو کا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے حصول مقصدکے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ حریت رہنمائوں نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے ااس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جدوجہدآزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔انہوں  نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن قائم ہو سکے اور دونوں پڑوسی جوہری ممالک امن سے رہ سکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button