مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی بحریہ کے تین افسران اور ایک اہلکاربرفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک

 

navyنئی دہلی 03 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بھارتی بحریہ کے تین افسران اور ایک اہلکار برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی بحریہ کے 10 اہلکاروں کی ایک ٹیم جمعہ کے روز 7ہزار120 میٹر بلند ماو¿نٹ ترشول کو سر کرنے جارہی تھی اور ماو¿نٹ ٹریشول کے قریب برفانی تودہ ان سے ٹکرا گیا۔چاراہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ بحریہ کا ایک افسر اور ایک پہاڑی گائیڈ ابھی تک لاپتہ ہے۔ بھارتی حکام نے بتایا کہ بحریہ کے ہلاک ہونے والے افسروں میں لیفٹیننٹ کمانڈر رجنی کانت یادو ، لیفٹیننٹ کمانڈر یوگیش تیواری ، لیفٹیننٹ کمانڈر اننت ککریتی اور ایک اہلکارہری اوم شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button