بھارت

برطانیہ کے وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ کسی فوری تجارتی معاہدے کو خارج از امکان قراردیا

UK PMلندن04 ستمبر (کے ایم ایس) برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے بھارت میں مودی حکومت سے مکمل مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے نئی دہلی کے ساتھ کسی فوری تجارتی معاہدے کو خارج ازامکان قراردیا ہے جس سے بھارت کے لیے نئی دہلی میں جی 20سربراہی اجلاس کے موقع پر مجوزہ معاہدے کا حصول ناممکن ہو گیا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم نے ابتدائی معاہدے کے خیال کو مسترد کر دیا ہے جس سے شراب جیسی اشیا پر محصولات کم کیے جا سکتے تھے لیکن پیشہ ورانہ خدمات جیسے مشکل موضوعات کو حل نہیں کیا جا سکتا تھا۔اس فیصلے سے اگلے ہفتے نئی دہلی میں برطانوی وزیر اعظم کی اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات سے پہلے ہی کسی معاہدے کا امکان ختم ہوگیاہے۔اب بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ 2024میں دونوں ممالک کے انتخابات سے پہلے کوئی معاہدہ ناممکن ہے، حالانکہ حکومت میں شامل کچھ لوگ اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ رواں سال کے آخر میں یہ معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button