بھارت

اتراکھنڈ:پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والا مسلم شخص دم توڑ گیا

WhatsApp-Image-2024-02-13-at-8.57.29-PMدہرادون: بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک 53 سالہ مسلمان محمد اسرار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد اسرار ریاست کے شہر ہلد ونی کی غفور بستی میں8 فروری کو ایک مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے سرمیں گولی لگنے کی جہ سے شدید زخمی ہوا تھا۔ یہ مظاہرے مسجد اور مدرسے کی بلاجواز مسماری کے خلاف کیا جا رہا تھا۔ فائرنگ سے کئی مسلمان زخمی بھی ہوئے تھے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق ہلدوانی میں تشدد کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد اب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چھ ہو گئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرامن مسلمان مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں برسائی تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button