مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں پر سماعت مکمل ، فیصلہ محفوظ

Suprem court of India1نئی دہلی 05ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے دفعہ370 کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں پر 16دن تک سماعت جاری رکھی۔ درخواست گزاروں کا مطالبہ ہے کہ بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور جموں وکشمیرکی ریاستی حیثیت کو بحال کیا جائے ۔ چیف جسٹس کی قیادت میں پانچ ججوں پر مشتمل آئینی بنچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ بینچ میں چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس ایس کے کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت شامل ہیں۔بھارت کے سینئر وکلا ء کپل سبل، گوپال سبرامنیم، راجیو دھون، ظفر شاہ، دشینت دوبے نے دفعہ370کو بحال کرنے کے حق میں دلائل دیے جبکہ بھارت کے اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی، سالیسٹر جنرل تشار مہتا، سینئر وکلاء ہریش سالوے، راکیش دویدی اور وی گری نے بھارتی حکومت کی نمائندگی کی۔ سماعت کے آخری دن سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر درخواست گزار یا مدعا علیہ تحریری طور پر کچھ کہنا چاہتے ہیں تو ایسا اگلے تین دن تک کیا جا سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button