مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں

3-18

سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور بیرون ملک مقیم کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری گزشتہ 75 سال سے اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔بھارت نے جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی اور فوجی قبضہ جاری رکھنے کیلئے 1947سے اب تک پانچ لاکھ سے زائدنہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جاری جدوجہد کو دبانے کیلئے 1989سے اب تک 96ہزار سے زائد کشمیریوں کوشہید کردیا ہے ان میں سے 7ہزار325کو حراست کے دوران اورجعلی مقابلوں میں قتل کیاگیا جبکہ8ہزار سے زائد کو دوران حراست لاپتہ کردیاگیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام بالخصوص نوجوان بھارتی تسلط سے جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جانوںکے نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور بھارت کی ہندوتوا حکومت وحشیانہ فوجی طاقت کے استعمال کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ہرگزکامیاب نہیں ہوگی۔رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ کشمیری عوام جانی و مالی قربانیاں دینے کے باوجود اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی ہر قیمت پر جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں اوروہ ایک دن ضرور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے ۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے باہمت عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھارت کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ کشمیری عوام کوبین الاقوامی قانون کے تحت بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کا حق حاصل ہے۔ رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں عالمی ضمیر کے لیے ایک چیلنج ہیں اور عالمی برادری کو کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی اور سیاسی ناانصافیوں سے بچانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button