رامبن میں 63مویشی بیوپاریوں کے خلاف مقدمات درج،800 سے زائدمویشی ضبط
جموں06ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں خطے کے ضلع رامبن میں کم از کم 63 مویشی بیوپاریوں کے خلاف مقدمات درج کئے اور 50سے زائد گاڑیوں کے ساتھ 800سے زائد مویشی ضبط کرلئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مختلف تھانوں کی متعدد پولیس پارٹیوں نے سرینگر جموں ہائی وے پرضلع کے علاقوں بٹوت، چندر کوٹ، رام بن، رامسو، بانہال اور دھرم کنڈ میں جموں سے سرینگر جانے والی 53 گاڑیوں کو روکا۔ انہوں نے 816سے زائد مویشیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے مویشیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں 63افراد کے خلاف مقدمات درج کئے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ہندوتوا قوتوں کی حمایت یافتہ اور نئی دہلی کی مسلط کردہ انتظامیہ مویشیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں مسلمان مویشی بیوپاریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اس کارروائی کا مقصد بیوپاریوں کوخوفزدہ کرنا اور انہیں مویشیوں کی تجارت روکنے پر مجبور کرنا ہے۔ نام نہاد گائو رکھشک اکثر ان پر حملے بھی کرتے ہیں