گرفتاریاں

بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں ایک نوجوان گرفتار کر لیا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے یونیسو میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتارنوجوان کی شناخت اشفاق مجید کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی حکام نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیاہے کہ وہ مجاہدین کے ساتھ رابطے میں تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔بے گناہ کشمیریوں کو گرفتارکرنے کے لئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس طرح کی کارروائیاں ایک معمول ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button