مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز نے سوپور میں ایک نوجوان گرفتارکرلیا

arrest

سرینگریکم :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج ،پولیس اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے سوپور کے علاقے بومئی سے مچی پورہ کی طرف جانے والی ایک گاڑی کو روک کر اس میں سوار ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا ۔ گرفتارنوجوا ن کی شناخت رفیع آباد سے تعلق رکھنے والے عبدالوحید کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی فورسز نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے اسے مجاہد ین کا ساتھی قراردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button