مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان زخمی
سرینگر 22ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے قصبے بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قصبے کے علاقے آزاد گنج میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔نوجوان کو سرینگر کے ایک ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔