مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز نے بارہمولہ میں ایک نوجوان گرفتارکرلیا

youth

سرینگر23 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج ، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے مشترکہ طورپرکارروائی کرتے ہوئے ضلع کے علاقے کچہامہ میں فاروق احمد ملک نامی نوجوان کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے گرفتارکیا۔ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ نوجوان عسکریت پسندوں کے لئے کام کرتا تھا۔ پولیس نے گرفتارنوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button