بھارت

ہم ملک کا نام نہیں بدلیں گے، وزیر اعظم بدلیں گے: ادھوٹھاکرے

 

 

Uddhav Thackerayنئی دلی 12 ستمبر (کے ایم ایس)

بھارت میں شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت نے حزب اختلاف کے اتحاد انڈیا سے خوفزدہ ہوکر ملک کا نام ہی بدل کر بھارت رکھ دیا ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نام بدلنے کے اس کھیل میں شامل نہیں ہوں گے،ہم لوک سبھا کے آئندہ انتخابات میں حکمران جماعت اور ملک کے وزیر اعظم کو بدلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت اپوزیشن جماعتوں کے کامیاب اجلاس سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ادھوٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی اقتدار پر قبضہ کرنے اور سیاسی پارٹیوں کو توڑنے سمیت دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کو پکڑنے کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی ۔انہوں نے واضح کیاکہ 2024کے انتخابات میں بی جے پی اقتدار میں واپس نہیں آئے گی۔منی پور کی کشیدہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے، شیو سیناکے صدر نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہاں خواتین کو سرعام بے آبرو کیاجارہاہے لیکن مودی حکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button