بھارت

بہار: بم دھماکہ میں 7بچے زخمی

بھاگلپور:
بھارتی ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں ایک بم دھماکے میں سات بچے زخمی ہو گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ دھماکہ ضلع کے علاقے شاہ جنگی میں کھیل کے ایک گرائونڈ کے قریب ہوا۔ دھماکے میں گرائونڈ میں کھیلنے والے سات بچے زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں اور علاقے میں خوف و دہشت پھیل گئی ۔فرانزک ٹیم دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button