کشمیری تارکین وطن

تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنما عابد ملک کے انتقال پر اظہارتعزیت

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے تحریک کشمیر برطانیہ کے معروف رہنما عابد ملک کے لوٹن میں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار مرحوم کے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموںوکشمیر شاخ نے اسلام آباد میں اپنے دفتر میں کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا۔

اجلاس کے شرکانے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح بالخصوص برطانیہ میں اجاگر کرنے کے حوالے سے مرحوم کے کردار کو ہمیشہ یا درکھا جائے گا۔ انہوںنے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button