کشمیری تارکین وطن

برمنگھم : کانفرنس کے مقررین کا سید علی گیلانی کی شاندار خراج عقیدت

888رمنگھم :  تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما شہید سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانیہ میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تارکین وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برمنگھم میں ہونے والی کانفرنس سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہنما غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوںکی مزاحمت کا استعارہ ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سید علی گیلانی کی زندگی عزم و لگن کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی ساری زندگی اپنے موقف پر چٹان کی طرح ڈٹے رہے اور بھارتی چیرہ دستیاں ان کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہیں۔
تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ سید علی گیلانی کی زندگی نوجوان نسل کے لیے ایک رول ماڈل ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ مودی حکومت اسوقت مقبوضہ جموںوکشمیر میں جو کچھ کر رہی ہے اسکی نشاندہی سید علی گیلانی بہت پہلے کر چکے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے اس وقت پوری مقبوضہ وادی کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے سارے حقو ق سلب کر لیے۔
معروف صحافی محمد افضل بٹ نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو عالمی ایوانوں تک پہنچانے کیلئے سفارتی کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ تارکین وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے اپنے بھائیوں کی ایک موثر آواز بنیں۔
کشمیری شاعر عارف خواجہ، قمر عباس، عابد خواجہ، مرزا نذیر، فاروق قادری، ڈاکٹر خرم بشیر، ڈاکٹر بشیر ظاہر، غضنفر علی، حافظ محمد ادریس اور سرفراز مدنی سمیت دیگر شرکا ءنے شہید گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی میں سید علی گیلانی کی خدمات تاریخ کشمیرمیں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button