کشمیری تارکین وطن

تحریک آزادی کشمیر کی پشت پر سوا پانچ لاکھ لوگوں کی قربانیاں ہیں: نذیر قریشی

1111111اسلام آباد: کشمیر کمپین گلوبل کے سربراہ اورورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے بانی رہنما نذیر احمد قریشی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی پشت پر سوا پانچ لاکھ لوگوں کی قربانیاں ہیں اوران قربانیوں کی حفاظت کرنا ہر کشمیری پر فرض ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانیہ میں مقیم کشمیری رہنما نے اسلام آباد میں کشمیری صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جہاں نومبر 1947میں جموں میں لاکھوں کشمیریوں کو شہیدکیاگیا وہیں 1989 سے لیکر آج تک ایک لاکھ فرزندان وطن اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔نذیر احمد قریشی نے کہا گوکہ تحریک آزادی کشمیر 1947سے پہلے شروع ہوچکی تھی لیکن 1989 میں کشمیری عوام نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کیلئے ایک بھرپور تحریک شروع کی جس میں نوجوان اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کشمیری صحافیوں کے وفد سے کہاکہ انہیں یہ جان کر دلی خوشی ہوئی کہ آپ لوگ پاکستان کے مختلف میڈیا اداروں میں کام کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کررہے ہیں البتہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے تاکہ بھارت کو عالمی سطح پر مکمل طورپربے نقاب کیا جائے کیونکہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کیخلاف جرائم میں اسی طرح ملوث ہے جس طرح اسرائیل فلسطین میں ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ذرائع ا بلاغ کا دور ہے اور ظالم اور جابر قوتوں نے میڈیا کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ اس صورتحال میں ہم کشمیری عوام کو بھارتی چنگل سے کیسے نجات دلائیں اس پر تدبر اور تفکر کی ازحد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیڈیالوجی کے دور میں خود کو اصولوں پر کار بند رکھنا بھی بڑی کامیابی ہے اور پھر جب قلم اور کیمرے کا دور دورہ ہو ایسے میں خود کوحالات سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ بطور صحافی آپ چیزوں کو بہتر انداز میں اجاگر کرسکتے ہیں جس میں لوگوں کو متحرک کرنا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کنن پوشپورہ کپواڑہ میں بھارتی درندوں نے سینکڑوں خواتین کو اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنایا جن میں ایک گونگی بہری بچی بھی شامل تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر اور لبریشن فرنٹ پر پابندیاں عائد کرچکا تھا اب شبیر احمد شاہ کی جماعت ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ کشمیری رہنما نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسرائیلی نقش قدم پر عمل پیرا ہے اورہمیں اپنی قربانیوں کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کی بھی حفاظت کرنی ہے۔نذیر احمد قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین ایک جیسے تنازعات ہیں جو نام نہاد بڑی طاقتوں کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button