بھارت

گجرات :پولیس کی حراسگی کےخلاف کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی کا احتجاجی مظاہرہ 

گجرات:

بھارتی ریاست گجرات میں کانگریس پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے گجرات اسمبلی کے اجلاس کے پہلے دن صدر دوروپدی مرمو کے خطاب کے بعد گاندھی نگرمیں ریاستی اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

کانگریس پارٹی کے ارکان نے کلول کی تعلقہ پنچایت کے منتخب اراکین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے خلاف اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔گجرات یونٹ کانگریس کے صدر شکتی سنگھ گوہل نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ پولیس کلول کی تعلقہ پنچایت کے کانگریس پارٹی کے ارکان ووٹنگ سے قبل حراست میں لے رہی ہے تاکہ تعلقہ اور ضلع پنچایت کے صدر اور نائب صدر کیلئے جاری انتخابات میں کانگریس پارٹی کی اکثریت کو اقلیت میں بدلا جاسکے ۔ٹویٹ میں انہوں نے ریاستی وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کو ٹیگ کرتے ہوئے کہاکہ اگر یہ کارروائی نہیں روکی گئی، تو ہم گاندھی نگر میں صدر کوپولیس کی طرف سے کلول کے ارکان کو ہراساں کرنے کے بارے میں یادداشت پیش کریں گے انہوں نے مزیدکہاکہ الیکشن کے دن تین منتخب ارکان کو پولیس نے اغوا کر لیا ہے ۔کانگریس پارٹی کے احتجاج پر ریاستی وزیر رشیکیش پٹیل نے کہاکہ کانگریس پارٹی بار بار ریاست کو شرمندہ کرتی ہے، لیکن آج کانگریس کے تین ایم ایل اے کی طرف سے صدر کا استقبال نہ کرنا  بدقسمتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button