بھارت

بھارتی ائر فورس میں حادثات معمول بن گئے

images (16)نئی دلی:  بھارتی ائر فورس میں تکنیکی مسائل کیوجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 12مارچ کو تیجس  (Tejas)جنگی جہاز راجستھان میں جاری مشقوں کے دوران گر کر تبا ہو گیا،حادثہ طیارے کا انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ بعض میڈیا سروس رپورٹس میںکہا گیا کہ حفاظتی لینڈنگ کے ساز و سامان کی عدم موجودگی بھی طیارہ حادثے کا باعث بنی۔
حال ہی میں کچھ ممامک نے بھارت میں جہازروں کی پرانی مشینری پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے اپ گریڈ (Upgrade) کرنے پر زور دیا۔جہازوں کے سافٹ ویئرز کے مسائل کی وجہ سے سیلف پروٹیکشن جیمرکی کارکردگی بھی مشکوک ہے۔
جہازوں کے ایئر فریم کی ساخت اوربناوٹ میں خامیوں کی وجہ سے ہائی انٹینسٹی آپریشن میں شمولیت میں بھی شکوک و شبہات ہیں ۔
جہازوں میں سوفٹ ویئر کے حوالے سے مسائل کے علاوہ جدید و پین سسٹم کے انضمام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔تکینکی مسائل اور حادثات کے وجہ سے کئی ممالک بھارت سے جہازوں کی برآمدات کے حوالے سے تشویش اور تذبذب کا شکار ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button