بھارت

ہندوستان کا نیا نعرہ، ہر گھر میں بے روزگاری، گھر گھر بے روزگاری، راہل گاندھی

RAHULنئی دلی 26 اپریل (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے بے روزگاری کے معاملے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ”نئے ہندوستان کا نیا نعرہ، ہر گھر بے روزگاری اور گھر گھرمیں بے روزگاری” ہے۔
راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 75برس میں مودی جی بھارت کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کے ماسٹر اسٹروک’نے 45 کروڑ سے زائد لوگوںسے نوکری کی امید چھین لی ہے ۔انہوں نے ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ بھی دیا جس میں انکشاف کیاگیا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے گزشتہ پانچ برس کے دوران 2کروڑ 10لاکھ سے زائد ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں۔ اس رپورٹ میں چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ بھارت میں 45کروڑ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے نوکری کی تلاش بھی ترک کر دی ہے۔ رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ خراب حالت خواتین کی ہے۔ صرف 9فیصد خواتین ایسی ہیں جن کے پاس روزگار ہے یا وہ بھی کام کی تلاش میں ہیں۔ راہل گاندھی نے اس رپورٹ کی بنیاد پربھی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button