صمد انقلابی کانظر بند حریت رہنماوں اور کارکنوں کی حالت زار پراظہارتشویش
سرینگر08 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی جموںو کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماوں اور کارکنوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نظربندحریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کو جیل مینوئل کے مطابق طبی امداد اور مناسب غذا سمیت بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگیاں داو¿ پر لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مختلف عارضوں میں مبتلا ہونے کے باوجود آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو رہا نہیں کر رہی ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری نوجوانوں کے قتل عام اور غیر قانونی گرفتاریوں کا سنجیدہ نوٹس لیں اور بھارت پر دباو¿ ڈالیں کہ وہ علاقے میں قتل وغارت کا سلسلہ بند کرے اور کشمیری نظربندوں کو فوری طور پر رہا کرے۔
عبدالصمد انقلابی نے حریت رہنما انجینئر فاروق احمد خان کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے انہیں شاندار خراج عقیدت پیش پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر فاروق نے زندگی کا ایک طویل عرصہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں گزارااورتحریک آزادی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔