خصوصی رپورٹ

بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

اسلام آباد17ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بے گناہ لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے اور مودی حکومت علاقے میں ماورائے عدالت قتل کے ذریعے نوجوانوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی  ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں ایک جعلی مقابلے میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا اور 5اگست 2019سے اب تک سفاک بھارتی فوجی 800سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکے ہیں۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے 31اگست 2023تک  96ہزار233کشمیریوں کو شہید کیاہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی انعامات کے حصول کے لیے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہیدکر رہے ہیں۔ قاتل بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ کالے قوانین کی وجہ سے استثنیٰ حاصل ہے اوروہ بڑے سے بڑے جرم کے لئے بھی کسی کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں جاری قتل و غارت کا مقصد کشمیریوں کو خوفزدہ کرنا ہے لیکن کشمیری عوام اپنے نوجوان شہدا ء کے گرم لہوکو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور قتل و غارت کایہ سلسلہ کشمیریوں کو اپنی آزادی کی جدوجہد سے دستبردارہونے میں مجبور نہیں کرسکتا۔رپورٹ میں کہاگیاکہ بین الاقوامی برادری کومقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button