بھارت

اترپردیش : مندر کے احاطے میں نماز پڑھنے پر مسلم خاتون اور اسکی بیٹی گرفتار

بریلی:
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی کے شیو مندر کے احاطے میں نماز ادا کرنے پر پولیس نے ایک مسلم خاتون خاتون اور اس کی بیٹی اور امام مسجد کوگرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے کیسر پور گائوں کی سرپنچ کے شوہر پریم سنگھ کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد کارروائی کی اور38سالہ خاتون نذیرہ ،اسکی بیٹی اور امام مسجد عالم چمن شاہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔علاقے کے سرکل آفیسرگورو سنگھ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جب ایک خاتون اور اس کی بیٹی نے مبینہ طور پر مولوی کے مشورے پر مندر کے احاطے میں نماز ادا کی۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو مذہبی جذبات مجروح کرنے پر حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تینوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button