بھارت
اتر پردیش: ہند و تواغنڈوں نے مسلمان دکاندار کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا
لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسلمان دکاندار کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 35سالہ مسلمان دکاندار وکیل احمد کو ہندوتوا غنڈوں نے ریاست کے شہر بہرائچ میں نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد گھر لوٹتے ہوئے وحشیانہ مار پیٹ کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں اسکی جان چلی گئی۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وکیل احمد کے جسم پر زخموں کے واضح نشان دیکھے جاسکتے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہیں۔ اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں بی جے پی کی ہندو توا حکومت قائم ہے۔