پاکستان
پاکستان حق خود ارادیت کیلئے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا، سید خورشید شاہ
اسلام آباد05اگست (کے ایم ایس)
آبی وسائل کے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی انسانی اور سیاسی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کیلئے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کوانکی جدوجہد آزادی میںاپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی انسانی اور سیاسی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت معصوم کشمیریوں کے ساتھ گزشتہ سات دہائیوں سے جاری غیر انسانی سلوک بند کرے۔خورشید شاہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔