مقبوضہ جموں وکشمیر:سکھ تنظیموں نے ریزرویشن کا مطالبہ کر دیا
جموں 22 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سکھ تنظیموں نے انتخابات میں سکھ برادی کیلئے ریزرویشن کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکھ تنظیموں نے جموں میں ایک اجلاس میں کہا کہ سکھوں کو بھی انتخابا ت میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا انکے لیے نشستیں مخصوص کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ اپنے ساتھ جاری امتیازی سلوک دور کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اجلاس میں شریک سکھ رہنماﺅں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی حکومت ان کے مطالبے پر ضرور توجہ دے گی۔
اجلاس میں شرومنی اکالی صدر جموں و کشمیر دربندر، شرومنی اکالی جموںوکشمیر کے جنرل سکریٹری راجندر سنگھ، جموں اور کشمیر موٹر کمپنی ایسوسی ایشن کے صدر گجن سنگھ، راجہ سنگھ، شرومنی اکالی دل جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری رویندر سنگھ، شرومنی اکالی دل جموں و کشمیر کے جوائنٹ سکریٹری کلونت سنگھ کھجوریا، استری اکالی دل جموں و کشمیر کے صدر کلدیپ کور، استری اکالی دل جموں اور کشمیر کے جنرل سکریٹری گرمیت کور، چرنجیت سنگھ، کارپوریٹر پروفیسر یودھویر سنگھ، کشمیر شرومنی اکالی دل جموں کشمیر کے کنوینر چرن سنگھ بالی، یوتھ اکالی دل جموں و کشمیر کے صدر ہرپریت سنگھ چھوٹو، سکھ سبھا کے صدر سرجیت سنگھ کوکو، گرودوارہ سنگھ سبھا کے چیئرمین منموہن سنگھ، گول گجرال، کلدیپ سنگھ ملک، کلونت سنگھ، رسبیر سنگھ، پرمجیت سنگھ رینا، تیج پال سنگھ، کلتار سنگھ ،چرنویر سنگھ اور دیگر شامل تھے۔