مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ، نیشنل کانفرنس

سرینگر 04دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما ناصر اسلم وانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کی نوجوان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مسلسل کشمیری نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ناصر اسلم وانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بے روزگاری ، عدم تحفظ کا احساس اور امتیازی سلوک مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی کی اہم وجوہات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں۔ تاہم انہوں نے کہاکہ دنیا کے دیگر نوجوانوں کی طرح ان کے پاس اپنی صلاحیتوںکا مظاہرہ کرنے کیلئے محفوظ ماحول موجود نہیں ہے ۔این سی لیڈر نے مزید کہا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ کشمیری نوجوانوں کے میرٹ کو دن دیہاڑے لوٹا جارہا ہے اور کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب بھرتی کی سلیکشن لسٹوں کا کوئی نہ کوئی اسکینڈل سامنے نہ آتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے محکمہ فائر بریگیڈ بھرتی اسکینڈل، سب انسپکٹر بھرتی اسکینڈل، اکائونٹ اسسٹنٹ اسکینڈل مودی حکومت کی شناخت بن چکی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button