بھارت

ایشین گیمز :چین کا اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی3بھارتی ایتھلیٹس کوویزاجاری کرنے سے انکار 

 

china

بیجنگ  22 ستمبر (کے ایم ایس)

چین نے 3 بھارتی خواتین ایتھلیٹس کو ایشین گیمز میں شرکت کیلئے ویزاجاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چین نے ایشین گیمز میں شرکت کیلئے جن تین بھارتی ایتھلیٹس کوویزادینے سے انکار کیا ہے ان کا تعلق ریاست اروناچل پردیش سے ہے۔ چین کے مطابق اروناچل پردیش اس کا علاقہ ہے جس پر بھارت نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے ۔اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی ووشو کی دو بھارتی کھلاڑیوں اونیلو ٹیگا اور میپنگ لامگوکوہانگزو ایشین گیمز 2023 کی آرگنائزنگ کمیٹی نے مقابلوں میںحصہ لینے کی منظوری دی تھی، وہ اپنے ایکریڈیشن کارڈز ڈائون لوڈ کرنے سے قاصر تھیں جو کہ چین میں داخلے کے لیے ویزا کا کام کرتاہے۔ تیسری ایتھلیٹ نیمن وانگسو، جو اپنا ایکریڈیشن ڈائون لوڈ کرنے میں کامیاب رہی ہے ، کو بھی مطلع کیا گیا کہ اسے ہانگ کانگ سے آگے سفر کرنے کی  اجازت نہیں ہوگی۔ کھلاڑیوں کو مارشل آرٹس کے انفرادی مقابلوں میں حصہ لینا تھا۔اس پیشرفت کے بعد بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ایشین گیمز کے لیے اپنا دورہ چین منسوخ کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان، ارندم باغچی نے کہاہے کہ بھارت  اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔چین کے ا س اقدام کے خلاف احتجاجاً اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے بھارتی وزیر نے گیمز کے لیے اپنا طے شدہ دورہ چین منسوخ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز کل ہفتہ کے روز سے چین کے مشرقی شہر ہانگزومیں شروع ہو رہی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button