مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام سڑک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ،تین افرادزخمی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز ضلع کولگام کے علاقے ززری پورہ میں دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوںکو بتایا کہ ززری پورہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ضلع اسپتال کولگام لے جایاگیا تاہم ان میں سے ایک اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو بعد ازاں گورنمنٹ میڈیکل کالج اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت سہیل احمد ریشی جبکہ زخمیوں کی شناخت ہدایت احمد ریشی، محمد عارف ٹھوکر اور فیضان امین کے ناموں سے ہوئی ہے۔