بھارت

بھارت گزشتہ پانچ برس میں انٹرنیٹ کی معطلی میں دنیا میں پہلے نمبر پر رہا

اسلام آباد:
سافٹ ویئر فریڈم لاءسینٹر (ایس ایف ایل سی) اور ڈیجیٹل حقوق کے دیگر نگراں اداروں کا کہنا ہے کہ بھارت گزشتہ پانچ برسوں میں انٹرنیٹ کی معطلی کے معاملے میں دنیا میں پہلے نمبر پر رہا۔
نیدرلینڈ میں قائم ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) فراہم کرنے والے سرف شارک کا کہناہے کہ بھارت میںرواں برس کے پہلے چھ مہینوں میں تقریباً اتنے ہی مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا جتنی بار پورے 2022 میں کیا گیا تھا۔
بھارتی حکومت انٹر سروس معطل کرنے کے علاوہ مخصوص ویب سائٹس کو بلاک کروادیتی ہے اور مخصوص مواد ہٹوا دیتی ہے۔ ریاست منی پور میں رواں برس ایک طویل عرصے تک انٹر نیٹ بند رکھا گیا جبکہ 5اگست 2019کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد علاقے کو552 دن تک انٹر بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button