بھارت

راجستھان : بی جے پی حکومت نے ایک اور دلت استاد کو معطل کر دیا

dalit techer suspendedجے پور:
بھارتی ریاست راجستھان میں بی جے پی کی ہندو توا حکومت نے ایک اور دلت استاد کو معطل کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجستھان کے ضلع کوٹہ میں حال ہی میں تین دلت اساتذہ کو معطل کیاگیا تھا اور اب اجمیر میں ایک دلت استاد مدن دلاور کی معطلی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔دلاور کی معطلی کی شدیدمذمت کی جا رہی ہے
دلاور کی معطلی سکول کی پرنسپل، ہیملتا بیروا کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس میں ان پر بدانتظامی اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے کا الزام لگایا گیا ہے تاہم دلاورنے الزامات کوبے بنیاد قرار دیتے کہا کہ انہیں دلت ہونے کی بنا پر نشانہ بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button